حوزہ نیوز ایجنسی کے اصفہان میں صحافی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حجت الاسلام جواد حیدری نے سائبر اسپیس کے اس شبہ کے جواب میں کہ "امام زمان علیہ السلام کے ساتھیوں میں صرف مرد ہونگے اور عورتوں کا کوئی کردار نہ ہوگا" کہا: پوری تاریخ میں ، اگر ہم اسے منصفانہ طور پر دیکھیں تو ، خواتین نے اہداف کو آگے بڑھانے میں ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے ، اس طرح کہ وہ اپنی کوششوں کے ذریعے معاشرے کو بلند اور بالا مقاصد تک پہنچانے میں کامیاب ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا: "اسلام جیسے کسی بھی مکتب یا مذہب نے عورتوں کی حیثیت کو نہیں سمجھا ، اس حد تک کہ قرآن پاک نے کچھ عورتوں کو تمام مومنین کے لیے رول ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہے۔"
مذہبی ماہر نے مزید کہا: "پوری تاریخ میں ، اگر مرد کردار ادا کر سکتے ہیں تو ساتھ ہی ساتھ خواتین بھی کامیاب اور بااثر ثابت ہوئی ہیں۔"
حجت الاسلام حیدری نے نشاندہی کی: امام زمان "عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف" کی تحریک اس سے مستثنیٰ نہیں ہے اور باطل پر حق کی فتح اور امام زمان علیہ السلام کی حکومت کے تحقق میں خواتین موثر کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے نشاندہی کی: یہ قابل ذکر ہے کہ امام زمان علیہ السلام کی حکمرانی کے بہت سے پہلو ہم پر واضح نہیں ہیں جیسا کہ ہونا چاہیے ، لیکن ہم آل اللہ «علیهم صلوات الله» کی روایات سے کلی باتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
اس مذہبی ماہر نے مزید کہا: "رجعت کی روایات کے مطابق ، عورتیں رکاب امام میں نقش قدم ادا کریں گی، لیکن ہمیں اس حقیقت پر توجہ دینی چاہیے کہ امام زمان علیہ السلام کے دور حکومت میں عورتیں مختلف حلقوں میں اپنی وجودی شخصیت کے مطابق مناسب مقام پر کردار ادا کریں گی۔
حجت الاسلام جوادی نے یقین دلایا کہ: ان خصوصیات اور نقش پر مشتمل روایات کی جانچ کرتے ہوئے جو کہ حضرت کی حکمرانی میں خواتین کا کردار بتاتی ہیں۔ میں نے وہ روایات دیکھی ہیں جن میں "یداوین الجرحی" (زخموں کا مداوی) کا ذکر ہے، امام زمان علیہ السلام کے دور میں زخمیوں کا علاج اور بیماروں کی دیکھ بھال ان اقدامات میں سے ایک ہے جو اس وقت خواتین کریں گی۔
انہوں نے امام زمان علیہ السلام کی حکومت میں خدائی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مہدوی قوتوں کی تربیت کو امام کے ظہور کے وقت عورتوں کا ایک اور کردار قرار دیا اور کہا: "دور مہدوی میں خواتین کے مرکزی کرداروں میں سے ایک معاشرہ میں مہدوی قوتوں کی تربیت ہے۔ "
علم دین اور دینیات کے ماہر نے کہا: امام زمانہ (عج) کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے تمام معاملات معجزے کے ساتھ انجام دیں،بلکہ امام زمانہ (عج) چاہتے ہیں کہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مددگار حاصل ہوں اور یہ بہت اہم کردار خواتین ادا کریں گی۔
انہوں نے عورتوں کے دوسرے کرداروں میں سے ایک ان مردوں کی حوصلہ افزائی قرار دیا جو حضرت کے وقت ظہور ان کے ہمرکاب ہونگے اور کہا: یہ مسئلہ روایتوں میں بیان کیا گیا ہے۔
اس مذہبی ماہر نے مزید کہا: مہدوی معاشرے میں اور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے دور میں ، خواتین تعلیم و تعلم اور اس طرح کے مسائل سے الگ نہیں ہیں۔ اور قرآن پاک کی تفسیر، مذہبی معارف اور احکام دینی کا بیان خواتین کے فرائض میں شامل ہےجس میں وہ اپنا کردار ادا کریں گی۔
آخر میں ، انہوں نے کہا: "اگرچہ آج ہمارے معاشرے میں ، اعدادوشمار کے مطابق ، خواتین معاشرے کا 50 فی صد حصہ ہیں ، لیکن کاموں کے لحاظ سے ، 100 فی صد کردار ادا کرتی ہیں اور معاشرے میں موثر ہیں ، اور یہ اثر گزاری مہدوی معاشرے اور امام عصر "عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف" کے زمانے میں بھی محفوظ ہے اور حضرت کے انصار میں عورتیں کلیدی کردار ادا کریں گی۔